ابنا: لیاقت بلوچ نے ریڈیو تہران سے گفتگو میں کہا کہ اب وقت آگيا ہے کہ مسلمان ممالک اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائيں اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائيں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ترکی اور پاکستان مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے کردار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی اور اسلامی اور عرب تنظیمیں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتیں تو مسلمانوں کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔
.......
/169